فیاض چوہان کے ایک بار پھر شریف فیملی پر وار

2 Oct, 2020 | 12:33 PM

Azhar Thiraj

قذافی بٹ : وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نےکہا ہےکہ نواز شریف نےایٹم بم کے بعد کروز میزائل بنانےکا دعویٰ بھی کردیا،اگرایٹم بم اورکروز میزائل اتفاق فاؤنڈری میں شریف خاندان کےکروڑوں روپےسے بنتا تو یہ بات ٹھیک ہوتی۔


وزیراطلاعات پنجاب نےسابق وزیراعظم نوازشریف کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر نواز شریف نے ہتھوڑا، شہباز شریف نے چھینی،بیگم صفدر اعوان نے پیچ کس اورحمزہ نے نٹ بولٹ سےمکینکی کی ہوتی تو ہم سب انہیں خراج تحسین پیش کرتےلیکن حقیقت یہ ہے کہ پاک فوج اور ذیلی اداروں نےانتھک محنت کرکےایٹمی پروگرام کی آبیاری کی-

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر قدیرکےانٹرویوز،گوہر ایوب کی کتاب اورڈاکٹرثمر مبارک مند کے بیانات شریف خاندان کو شرم حیا دلانےکے لیےکافی ہیں، فیاض الحسن چوہان نے مطالبہ کیا کہ شریف خاندان کی ریاستی،جمہوری اور عدالتی اداروں کے خلاف سازشوں کا عدالتیں نوٹس لیں،، فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ الائیڈ پارٹیزفار کرپشن کی تابناک،لازوال اور بے مثال کرپشن پر ریلیف نہیں دیا جاۓ گا۔

ایک روز قبل فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان اپنی ذات کےعلاوہ کچھ بھی سوچنے سمجھنے سےعاری ہیں، نواز شریف اپنی کم فہمی کےباعث ہمیشہ پاکستان کے لیے عالمی سطح پر سبکی کا باعث بنے ہیں،پاکستانی عوام شریف خاندان کا ملک دشمن ایجنڈا ٹھکرا چکی ہے۔

 وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے ٹویٹ کیا ہے کہ میاں مفرور نے اپنے حلف کو توڑ دیا اور جو معلومات وزیراعظم کے طور پر ان کے پاس تھیں ان کو پبلک کر کے پاکستان کے دفاع اور پاکستان کے وقار کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ میاں مفرور کا ٹرائل ہونا چائیے۔ غداری اور کسے کہتے ہیں ؟

مزیدخبریں