ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومتی انتقامی کارروائیوں سے تنگ, سعد رفیق نے اہم فیصلہ کرلیا

حکومتی انتقامی کارروائیوں سے تنگ, سعد رفیق نے اہم فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا حکومتی انتقامی کارروائیوں سے تنگ آچکے ہیں، عوام کے لئے اپوزیشن نے مل کرجدوجہد کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن انتقامی کارروائیوں سے تنگ آ چکی، اپوزیشن نےعوام کے لئےمل کر جدوجہد کافیصلہ کیا۔ہمیشہ کہا کہ محاذ آرائی سے بچنا چاہیے۔سیاسی انتقام کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں۔دوسری جانب اپوزیشن کو دیوارمیں چنا جارہا ہے۔حکومت کا کام صرف جھوٹ بولنا،الزام لگانا ہے۔

خواجہ سعد رفیق کا کہناتھا کہ نواز شریف یا کسی اور پر پابندی لگائیں گے تو سوشل میڈیا موجود ہے، پابندی لگانا احمقانہ اقدام ہے،عمران کے مینڈیٹ کو کسی نے تسلیم نہیں کیا انہوں نے سیاسی مخالفین کو تنگ کرنے پر لگے رہے ترقی کی بجائے انہیں لوگوں میں جانا پڑے گا، عمران خان چاہتے ہیں سب کو جیل میں ڈال کر اکیلے سیاست کریں ایسا نہیں ہو سکتا، اب تمام سیاسی جماعتیں اس حکومت کو نکالنے کے لیے اکٹھی ہیں۔

قبل ازیں لاہور کی احتساب عدالت میں پیرگون سٹی کیس کی سماعت ہوئی،خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے پیراگون سٹی کیس میں عدالت پیش ہوئے،عدالت میں نیب  گواہ بھی  حاضر ہوئے، عدالت میں نیب نے خواجہ برادرن کے خلاف پیرا گون سٹی میں پلاٹوں کی مد میں مالی بےبضابطگیوں کے الزام میں ریفرنس پیش کررکھا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer