(سٹی42)پاکستانی اسٹیج اور ٹیلی ویژن سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنےوالے مامور اداکار انتقال کرگئے،اداکار کے انتقال پر سیاسی وسماجی شخصیت کے علاوہ شوبز سے وابستہ لوگ بھی افسرادہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے نامور لیجنڈ اداکار لطیف منا انتقال کر گئے، لطیف مناشہر قائد میں کتیانہ میمن ہسپتال میں زیر علاج تھے، لطیف منا کے انتقال پر سندہ فنکار ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے تین دن سوگ کا اعلان کیا گیا، مرحوم کا نماز جنازہ صبح 10بجے ان کے گھر کے قریب جامع مسجد عیدگاہ شاھ ولی اللہ روڈ کھڈا لیاری میں پڑھا گیا،میران شاہ پیر قبرستان مین تدفین کی گئی۔
ادکارہ لطیف منا کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا ہے، لطیف منا کئی ماہ سے علیل تھے اور اُنہیں کچھ روز قبل جگر اور معدے میں تکلیف کے باعث ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا،گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے پروہ خالق حقیقی سے جاملے۔ مرحوم کے سوگوارن میں اہلیہ 2 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔
ملک کے نامور اداکار لطیف منا 7 نومبر 1945 ء میں کراچی میں پیدا ہوئے،اداکارہلطیف منا نے 1977 میں اسٹیج اور پاکستان ٹیلی ویژن سے فنی دنیا مین قدم رکھا۔ان کا پہلا ڈارمہ’پیوند‘ تھا، لطیف منا کے مشہور ڈراموں میں دنیا دیوانی، گھر داماد اور ایک ہزار سے زائد ڈرامے شامل ہیں۔