(علی ساہی) پولیس ریفارمز پر بیوروکریسی سے اختلافات، مشکل وقت میں ماتحت اعلیٰ افسران کی آئی جی پنجاب کے ساتھ کھڑے ہونے کی بجائے اعلیٰ عہدوں کیلئے بھاگ دوڑ، آئی جی پنجاب نے نام لیے بغیر افسران کی سازش ویڈیو لنک کانفرس میں بے نقاب کردی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس میں ریفارمز پر آرپی اور ویڈیولنک کانفرنس میں آئی جی پنجاب نے سازشیں بے نقاب کیں، ان کا کہنا تھا کہ پولیس ریفارمز کی پریزنٹیشن سامنے آنے کے بعد 3 اعلیٰ افسران نے بیوروکریسی سے خفیہ ملاقات کی، افسران نے بیوروکریسی سے آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، سی سی پی او لاہور کی سیٹوں پر تعیناتی کا کہا جس کے بدلے بیوروکریسی کے تیارکردہ ریفارمز ایجنڈا پرعملدرآمد کرانےکی یقین دہانی کرائی گئی۔
آئی جی پنجاب نے ویڈیو لنک کانفرنس میں افسران کو متنبہ کیا کہ وہ سازشیں چھوڑ کر پولیس ریفارمز پر توجہ دیں، تاکہ ادارےکی ساکھ اور خود مختاری قائم رہے، جبکہ افسران کو ریفارمز کے حوالے سے اپنا موقف پیش کرنے کا کہا گیا، کیونکہ پنجاب پولیس میں ریفارمزکے لیے مسودے کی تیاری میں اپنی تجاویزدیں تاکہ پیر کے روز وزیراعظم کو بہتر طریقے سے پیش کی جائیں۔