ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طیاروں کی کمی اور دیگر فنی خرابیوں کے باعث فلائیٹ آپریشن متاثر

طیاروں کی کمی اور دیگر فنی خرابیوں کے باعث فلائیٹ آپریشن متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہ طیاروں کی کمی اور دیگر فنی خرابیوں کے باعث فلائیٹ آپریشن متاثر، لاہور آنے جانے والی ملکی و غیر ملکی 14 پروازیں متاثر رہیں جن میں میں سے 11 منسوخ جبکہ تین تاخیر کا شکار رہیں۔

تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ فلائیٹ انکوائری کے مطابق چائنہ ائر کی ارمچی جانے والی پرواز 6018 اور انے والی پرواز 6017، پی آئی اے کی جدہ جانے والی پرواز 759، چائنہ ائر کی گوانگزو جانے والی پرواز 6038اور انے والی پرواز 6037، پی آئی اے کی دہلی جانے والی پرواز 270اور انے والی پرواز 271، پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 303، پی آئی اے کی رحیم یار خان جانے والی پرواز 583انے والی پرواز 584، ائر بلیو کی جدہ سے انے والی پرواز 471 کو منسوخ کر دیا گیا۔

 دوسری جانب متعدد پروازیں تاخیر کا شکار رہیں، جن میں پی آئی اے کی میلان سے انے والی پرواز 734سوا گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی۔

Shazia Bashir

Content Writer