ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت دودھ سے بھرا ٹینکر پکڑ لیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت دودھ سے بھرا ٹینکر پکڑ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) کیمیکل سے تیار کردہ جعلی مضر صحت دودھ بیچنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، خفیہ اطلاع پر مضر صحت دودھ سپلائی کرنیوالا ٹینکر پکڑ لیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ سے گاڑی نمبر ٹی یوبی 579کے ذریعے دودھ لاہور لایا جارہا تھا، ٹینکر دودھ لے کر لیاقت ملک شاپ، آؤٹ فال روڈ پر جا رہا تھا کہ خفیہ اطلاع پر ٹینکر کا دودھ ٹیسٹ کیا گیا، مضر صحت کیمیکلز کی ملاوٹ پر 5 ہزار لیٹر دودھ قبضہ میں لے کر موقع پر تلف کردیا گیا، آؤٹ فال روڈ لیاقت ملک شاپ پر بھی چھاپہ مار کر 15سو لیٹر جعلی دودھ برآمد ہونے پر دکان سیل کردی گئی۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق موقع پر کیے گئے ٹیسٹ میں مضر صحت کیمیکلز کی ملاوٹ پر تمام دودھ قبضہ میں لے لیا گیا، پنجاب فوڈ اتھارٹی گزشتہ ایک ہفتے میں 1لاکھ لیٹر سے زائد جعلی دودھ برآمد کر چکی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer