سرکاری سکولوں کے سربراہان کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

2 Oct, 2019 | 12:53 PM

Sughra Afzal

(جنید ریاض) اَپ گریڈ ہونیوالے سرکاری سکولوں کے سربراہان کو تبدیل کرنے کا فیصلہ، ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فیصلہ پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بھر کے اپ گریڈ ہونیوالے سرکاری سکولوں کے سربراہان کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا، ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن پنجاب نے وزیر اعلیٰ اور صوبائی وزیر تعلیم سے فیصلہ فی الفور واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

صدر رشید احمد بھٹی کا کہنا ہےکہ اگر حکومت نئے اساتذہ کو سکولوں میں ہیڈز تعینات کرنا چاہتی ہے تو عرصہ دراز سے پڑی خالی آسامیوں پر تعینات کیا جائے۔

انکا کہنا تھاکہ سکول میں بچوں کی تعداد میں اضافہ کرنیوالے سربراہان کو تبدیل کرنے کی بجائے تعریفی اسناد دی جائیں، رشید بھٹی نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیاکہ سکول سربراہان کی تبدیلی کے فیصلے پر نظرثانی کریں۔

 انکا مزید کہنا تھاکہ طلبا کی تعداد میں اضافہ کرنیوالے سربراہان کو تبدیل کیا کرنے کی بجائے سرٹیفیکیٹس سے نواز جائے اگر ان سربراہان کو تبدیل کیا گیا تو ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے بھرپور احتجاج کریں گے۔

مزیدخبریں