ڈپٹی کمشنر میانوالی ٹریفک حادثے میں زخمی، ہسپتال منتقل

2 Oct, 2019 | 12:12 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42) بابوصابو ٹول پلازہ کے قریب ٹریفک حادثے میں ڈی سی میانوالی ڈاکٹر ناصر محمود بشیرزخمی ہوگئے، ریسکیو اہلکاروں نے انہیں ہسپتال منتقل کردیا۔

بابوصابو ٹول پلازہ کے قریب  ڈی سی میانوالی کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ، جس  میں ڈپٹی کمشنر  میانوالی ڈاکٹر ناصر محمود بشیر زخمی ہوگئے ، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور ڈی سی میانوالی کو  طبی امداد کیلئے  جناح ہسپتال منتقل کردیا ۔

ریسکیو حکام کے مطابق ڈاکٹر ناصر محمود بشیرکو بازو اور منہ پر چوٹیں آئیں، حادثے میں انکی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں