(شاہین عتیق) احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو مزید 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو سخت سکیورٹی میں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ انہیں اثاثہ جات ریفرنس منظوری کے بعد عدالت پیش کیا جائے گا، عدالت نے حمزہ شہباز کو مزید 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا تے ہوئے سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
آشیانہ اور رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف کو آج کی عدالتی پیشی سے استثنیٰ مل گیا،عدالت نے فواد حسن فواد، احد چیمہ اور شریک ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 16 اکتوبر تک توسیع کردی۔
عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہ ملک نااہل افراد کے ہاتھ میں ہے، ایسے حالات سے نمٹنا اس حکومت کے بس کی بات نہیں، ڈینگی اور مہنگائی لوگوں کو مار رہی ہے جس پر سخت تشویش ہے۔