( زین مدنی ) مرکزی فلم سنسر بورڈ نے لالی وڈ انڈسٹری کی فلم ” دُرج“ پر پابندی عائد کردی، فلم انسانی گوشت کھانے کی کہانی پر مبنی ہے۔
اداکار و پروڈیوسر شمعون عباسی کی رواں ماہ ریلیز کی جانے فلم ” دُرج“ پر مرکزی فلم سنسر بورڈ کی جانب سے پابندی عائد کردی گئی ہے۔ آدم خور انسانوں کی کہانی پر مبنی فلم درج کو رواں سال 11 اکتوبر کو دنیا بھر میں جبکہ 18 اکتوبر کو پاکستان میں نمائش کے لیے پیش کیا جانا تھا، فلم کو عالمی کانز فلم فیسٹیول میں بھی پیش کیا جانا تھا۔ تاہم سنسر بورڈ کی جانب سے پابندی عائد کردی گئی ہے۔
فلم ” دُرج “کی ہدایات کاری اور اس کی کہانی بھی شمعون عباسی نے ہی لکھی ہے جبکہ مرکزی کردار بھی شمعون عباسی نے ہی کیا ہے اور ان کے ساتھ دیگر کاسٹ میں مائرہ خان، شیری شاہ، نعمان جاوید اور دیگر اداکار شامل ہیں۔