آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی کل لاہور پہنچے گی 

2 Oct, 2018 | 10:51 PM

Arslan Sheikh

شہباز علی: آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی کل لاہور پہنچے گی، ٹرافی اسلام آباد اور کراچی بھی بھیجی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی ان دنوں میگا ایونٹ میں شریک ممالک کے دورے پر ہے، جو بدھ کو سری لنکا کا چکر لگاتی ہوئی پاکستان پہنچے گی۔ ٹرافی کا پاکستان میں قیام چھ روز کا ہوگا۔ 3 اور 4 اکتوبر کو ٹرافی لاہور میں مختلف مقامات کا دورہ کرے گی۔

ورلڈ کپ ٹرافی اپنے دو روزہ دورہ لاہور کے پہلے مرحلے میں بدھ کو دوپہر 1:30 بجے ٹورازم بس کے ذریعے لاہور کی سیر کرے گی اور دوپہر 2:45 پر قذافی سٹیڈیم میں ٹرافی کی رونمائی کی جائے گی، 4 اکتوبر کو ٹرافی گورنمنٹ کالج لاہور، واہگہ بارڈر اور شوکت خانم ہسپتال جائے گی۔

ورلڈ کپ ٹرافی دو روز لاہور میں قیام کے بعد 5 اکتوبر کو دو روز کے لئے اسلام آباد پہنچے گی، جب کہ 7 اور 8 اکتوبر کو ٹرافی کی رونمائی کراچی میں کی جائے گی اور اس کے بعد ٹرافی کو بنگلہ دیش بھیجا جائے گا۔

مزیدخبریں