ماڈل ہاؤسنگ متاثرین کے مسائل آٹھ روز میں حل ہونگے، چیئرمین نیب کا وعدہ

2 Oct, 2018 | 07:39 PM

Shazia Bashir

سعود بٹ: ماڈل ہاؤسنگ کے متاثرین کا نیب آفس کے باہر احتجاج۔ چیئرمین نیب کی گاڑی  روک کر آٹھ روز میں مسئلے کے حل کا وعدہ کر لیا۔

متاثرین کا کہنا تھا کہ فیروزپور روڈ پر واقع سوسائٹی کا مالک فرہان چیمہ ضمانت پر باہر ہے۔ ای سی ایل میں نام ہونے کے باوجود فرہان چیمہ بیرون ملک مقیم ہے۔ نیب نے ملزم سے رقم وصول کر لی مگر انہیں کچھ نہیں دیا، کروڑوں کی پیمنٹ واجب الادا ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نیب لاہور کے دورہ کے دوسرے روز کمپلکس پہنچے جہاں انہوں نے نیب آفس کے باہر ماڈل ہاؤسنگ متاثرین کے ہمراہ گاڑیررکوا کر ملاقات کی۔ چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ ماڈل ہاؤسنگ کے چیک جب تک نہیں دیئے جاتے وہ لاہور میں رہیں گے۔

انہوں نےآٹھ روز میں کیس کا فیصلہ کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔ چیئرمین نیب کی جانب سے کروائی گئی یقین دہانی پر ماڈل سوسائٹی متاثرین نے احتجاج ختم کر دیا، مسلے کا حل نہ ہونے کی صورت میں 11 اکتوبر کو احتجاج کی کال دے دی۔

مزیدخبریں