صاف پانی تحفظ کیس، ایم ڈی واسا لاہورہائیکورٹ پیش

2 Oct, 2018 | 07:14 PM

Shazia Bashir

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے صاف پانی کو محفوظ کرنے کی درخواست پر تمام ہوٹلز، کلب اور انڈسٹری مالکان سے پانی کا بل وصول کرنے کا حکم دے دیا، جسٹس علی اکبر قریشی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا  جو پانی بل ادا نہ کریں عمارت کو سیل کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے کمال حیدر کی درخواست پر سماعت کی،  درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ واسا کی جانب سے ہوٹلز اور کلبز سے پانی کے بل وصول نہیں کیے جارہے، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ ان تمام مالکان سے بل وصولی کا حکم دے۔

لاہور ہائیکورٹ نے افسوس کا اظہار اور ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ آج تک ہوٹلز، کلب اور انڈسٹری سے پانی کا بل وصول نہیں کیا گیا خدا کا خوف کریں, لوگوں کے پاس پینے کا صاف پانی نہیں اور آپ بڑے لوگوں سے بل وصول نہیں کرتے ہیں۔  

ایم ڈی واسا سے پانی بل وصول کرنے کے لیے پولیس فورس کو درخواست کردی, جس پر عدالت نے سی سی پی او لاہور کو نفری فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

مزیدخبریں