یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا

2 Oct, 2018 | 11:59 AM

Sughra Afzal

(بسام سلطان) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا۔ عثمان احمد نے پہلی ، علینہ مجاہد نے دوسری جبکہ احمد شہروز، محمد واثق وسیم اور صبا ستار نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنسز نے میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا ۔ نتائج کے مطابق انٹری ٹیسٹ میں عثمان احمد نے 1082 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی، علینہ مجاہد 1076 نمبر کیساتھ دوسری پوزیشن اور احمد شہروز، محمد واثق وسیم اور صبا ستار 1070 نمبر کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ انٹری ٹیسٹ میں 2 سوالات کو پرچےسےخارج کیا گیا۔ دونوں سوالات کے10،10 نمبرز تمام طلبا کو دیئےگئے ہیں۔ 61 ہزار 900 طلبا میں سے 32 ہزار 648 طلبا نے60 فیصد سے زائد نمبر حاصل کیے، 8 ہزار 912 طلبا نے انٹری ٹیسٹ میں 50 سے 59 فیصد نمبر حاصل کیے۔ انٹری ٹیسٹ میں 8 ہزار 16 طلبا نے 40 سے 49 فیصد نمبر حاصل کیے۔

 ایم ڈی کیٹ کا رزلٹ یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلوں کا شیڈول رواں ہفتے جاری کیا جائے گا۔

مزیدخبریں