(جنید ریاض) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی ناقص حکمت عملی، لاہور کے مختلف سکولوں سے 98 ہزار بچے سکول چھوڑ گئے۔ سکولز ایجوکیشن کی اپنی ویب سائٹ نے ایجوکیشن اتھارٹی کا پول کھول دیا۔
تفصیلات کے مطابق سی ای او ایجوکیشن نسیم زاہد نے کہا ہے کہ ویب سائٹ کافی عرصے سے اپ ڈیٹ نہیں کی گئی۔ بچوں کی تعداد پوری ہے۔ جبکہ ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال لاہور کے سرکاری سکولوں میں 6 لاکھ 51 ہزار بچے داخل ہوئے۔ لیکن اس وقت سرکاری سکولوں میں بچوں کی تعداد 5 لاکھ 53 ہزار ہے۔
پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت کا کہنا ہے کہ تعداد کم ہونے کی وجہ سے سابق حکومت کی غلط پالیسیاں ہیں۔ سکول سربراہان کی جانب سے افسروں کو خوش کرنے کیلئے غلط اعداد و شمار بھیجنے کے باعث بچوں کی تعداد کم ہوئی۔