ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی؛ اپنے آپ کو سرکاری حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کرنیوالا جعلساز گرفتار

 کراچی؛ اپنے آپ کو سرکاری حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کرنیوالا جعلساز گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کراچی میں اپنے آپ کو سرکاری حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کرنے والا جعلی اہلکار گرفتار کرلیا گیا ۔ 

 ایس ایس پی سٹی کے مطابق ملزم کو علاقہ تھانہ گارڈن کی حدود سے گرفتار کیا گیا، ملزم کی شناخت محمد حنیف کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کو دورانِ اسنیپ چیکنگ روکا گیا تو ملزم اپنے آپ کو خفیہ ایجنسی کا اہلکار ظاہر کیا، جب ملزم سے مزید معلومات اور آئی ڈی کارڈ طلب کیا گیا تو ملزم بہانے بنانے لگا. 

 ایس ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ ملزم کی گاڑی پر ایجنسی کے اسٹیکرز نمایاں تھے اور ملزم نے گاڑی کی نمبر پپلٹ بھی چھپا رکھی تھی، ملزم کو شک کی بنیاد پر تھانے منتقل کیا گیا، بعد از ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے.