ویب ڈیسک : سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ برانڈ نیو ایئر لائن پاکستان کو دینے اور اسے ایئر پنجاب کا نام دینے سے متعلق غور وخوض ہورہا ہے۔
نوازشریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مریم نواز نے مجھے مشورہ دیا کہ پی آئی اے کو خرید لیں اور نئی ایئر لائن اسٹبلش کریں۔ میں نے جواب دیا کہ آپ مشورہ کرلیں کہ آپ پی آئی اے خرید سکتی ہیں ۔
نواز شریف نے مریم نواز سے کہا کہ نئی ایئرلائن قائم کرلیں، ایئرپنجاب کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ سےڈائریکٹ نیویارک جائے، ایئرپنجاب لندن،ٹوکیو،ہانگ کانگ،دنیا کے ہر حصے میں جائے، میراخیال ہےایئرلائن سے متعلق غور وخوض ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ ہے ہمارے اندروہ لوگ موجود ہیں جنہوں نےپی آئی اےکو تباہ وبربادکیا، وہ شخص جوبانی پی ٹی آئی کےدورمیں وزیر تھا چھپ کربیٹھا ہے، اس شخص نے کہا تھا پی آئی اے پائلٹس کے پاس لائسنس جعلی ہیں، اول تو جعلی تھے نہیں اور اگر تھےبھی تو کیا یہ بات عوامی سطح پر کہنے والی تھی۔