موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

2 Nov, 2024 | 07:14 PM

روزینہ علی : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہے گا، جبکہ پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق لہہ منفی02،استور02 اوراسکردو میں01ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا گیا ۔ 

اتوار کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہے گا جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح یا رات کےاوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے ۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تا ہم سیالکوٹ، نارووال ، گوجرانوالہ ،لاہور، شیخوپورہ،،قصور،اوکاڑہ ، فیصل آباد،سرگودھا،جھنگ ، بہاولپور ،ملتان ،ڈی جی خان اور گردونواح میں سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک جبکہ صبح/رات کےاوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے ۔ 

مزیدخبریں