حسن علی : پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنا 57واں یوم تاسیس ملک بھر میں ضلعی سطح پر منانے کا اعلان کردیا ۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہدایات جاری کر دیں، جس کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی 30 نومبر 2024 کو اپنا 57واں یوم تاسیس ضلعی سطح پر منائے گی ، ملک کے ہر ضلع میں یوم تاسیس کے سلسلے میں تقریب ہوگی ۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا خطاب ملک کے تمام اضلاع میں ہونے والی تقاریب میں لائیو براڈ کاسٹ کیا جائے گا۔