سٹی 42 : چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیل اصلاحات کیلئے اہم قدم اٹھا لیا۔
چیف جسٹس یحیی آفریدی کی زیرصدارت لاہور میں جیل اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم اور جسٹس شمس محمود مرزا نے شرکت کی، اجلاس میں حال ہی میں قید کاٹنے والی خدیجہ شاہ نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں4 رکنی سب کمیٹی بنا دی گئی. جیل اصلاحات کی سب کمیٹی کے ارکان میں جسٹس ریٹائرڈ شبر رضا رضوی شامل ہیں، صائمہ خواجہ ، خدیجہ شاہ اور احد چیمہ بھی سب کمیٹی میں شامل ہیں۔ سب کمیٹی کے ارکان پنجاب بھر کی جیلوں کا دورہ کریں گے، کمیٹی کےارکان جیلوں کی اصلاحات کیلئے سفارشات مرتب کریں گے ۔
چیف جسٹس یحیی آفریدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کی جیلوں کی صورتحال تشویشناک ہے، جیلوں میں گنجائش 66625 جبکہ قیدیوں کی تعداد 108643 ہے، پنجاب کی جیلوں میں گنجائش 36365 جبکہ قیدیوں کی تعداد 67837 ہے، قیدیوں میں 36 ہزار 128 ملزمان ٹرائل شروع ہونے کے انتظار میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ان مسائل پر ہنگامی بنیادوں پر زور دینا ہوگا، جیل اصلاحات پر پہلا اجلاس لاہور میں ہو رہا ہے کیونکہ گنجائش سے زائد قیدی پنجاب میں زیادہ ہیں۔
اجلاس میں ہوم اینڈ پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹریز،آئی جی پولیس اور جیل خانہ جات نے بھی شرکت کی، اس کے علاوہ سیکرٹری لا اینڈ جسٹس کمیشن،سنٹرل جیل لاہور کی سپرنٹنڈنٹ صائمہ امین خواجہ، سینیٹر احد چیمہ بھی اجلاس میں شریف ہوئے ۔