ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے آلودہ ترین علاقوں میں سخت پابندیاں عائد

لاہور کے آلودہ ترین علاقوں میں سخت پابندیاں عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان : فضائی آلودگی کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر حکومت نے شہر کے آلودہ ترین علاقوں میں سخت پابندیاں عائد کردیں ۔ 

حکومت کی جانب سے ڈیوس روڈ، ایجرٹن روڈ، ڈیورینڈ روڈ اور کشمیر روڈ،  شملہ ہل سے گلستان سنیما تک ایبٹ روڈ، شملا ہل سے ریلوے ہیڈکوارٹرز تک امپریس روڈ کے اطراف کے علاقے ، ڈیورینڈ روڈ سے علامہ اقبال روڈ تک کوئین میری روڈ کے اطراف کے علاقوں میں سخت پابندیاں عائد کردی گئیں ہیں۔ ان علاقوں میں تعمیراتی کاموں، کمرشل جنریٹروں اور کھلے کھانے پکانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں، سرکاری اور نجی دفاتر کو بھی گھر سے کام کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔  تعمیراتی کاموں، جنریٹروں اور کھلے کھانے پکانے پر پابندی عائد کی گئی ہے.

 پنجاب حکومت نے بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے پیش نظر خصوصی اقدامات اٹھاتے ہوئے شہر کے تمام اسپیشل تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ شہر میں سانس کی بیماریوں سے متاثرہ بچوں کو آلودہ ہوا کے اثرات سے بچانے کے لیے لیا گیا ہے۔  لاہور کے خصوصی تعلیمی ادارے  1 نومبر سے بند اور شہر میں "گرین لاک ڈاؤن" کا اعلان کیا گیا ہے. 

پنجاب ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (ای پی اے) نے شہر کے چند علاقوں میں "گرین لاک ڈاؤن" کا اعلان کیا ہے۔

 یہ اقدامات شہر کی فضائی کیفیت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے، تاہم، شہریوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور آلودگی پھیلانے والے عوامل سے گریز کرنا ہوگا۔