’پی آئی اے کو باہر فروخت کرنے سے بہتر ہے پاکستان میں ہی رہے‘

2 Nov, 2024 | 05:26 PM

زبیر عوان : مشیر اطلاعات خیبر پختونخواہ بریسٹر سیف نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو باہر فروخت کرنے سے بہتر ہے پاکستان میں ہی رہے۔ 

مشیر اطلاعات خیبر پختونخواہ بریسٹر سیف نے ایبٹ آباد یونین آف جرنلٹس سپورٹس گالا افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڈھ ماہ تک عمران خان کے کیسز ختم ہو جائیں گے، حکومت ظلم و جبر کرکے تھک چکی ہے، جیل میں قید عمران خان کو توڑنے کی حکومتی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ حکومت پی آئی اے خریداری کر سکتی ہے، معاشی طور پر حکومت مضبوط ہے۔ 

 بریسٹر سیف نے کہا کہ بشری بی بی کی رہائی عدالت کے حکم پر ہوئی کیسز اب بھی چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی لیول پر ہم بجلی کی قیمت کم کریں گے، صوبے کی معاشی حالت بہتر کریں گے۔ 

مزیدخبریں