ویب ڈیسک : ملک میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی ۔
پاکستان جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونا 1700 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 83 ہزار روپے پر آگئی ، جبکہ دس گرام سونا 1457 روپے کمی سے 2 لاکھ 42 ہزار 627 روپے کا ہوگیا۔ ایک تولہ چاندی 3430 روپے کی بلند سطح پر ہی برقرار ہے ۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 17 ڈالر سستاہوکر 2735 ڈالر فی اونس پر آگیا ۔