ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ؛ پیشی پر عدالت جانیوالے باپ بیٹوں کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا

 لاہور ؛ پیشی پر عدالت جانیوالے باپ بیٹوں کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : لاہور کے علاقے میں پیشی پر عدالت جانے والے باپ بیٹوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔ 

پولیس کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی جانب سے سگیاں پل سے گزرنے والے رکشہ پر فائرنگ کی گئی، رکشے میں سوار پانچ افراد پیشی پر سیشن کورٹ جارہے تھے۔ موٹرسائیکل سوار چار ملزمان کی فائرنگ سے صفدر نامی شخص اور اس کے دو بیٹے یاسر اور ناصر سمیت جاں بحق ہوگئے، جبکہ دو افراد زخمی ہوئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی ۔ پولیس نے بتایا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، مقتولین پر مخالف پارٹی کے لوگوں کے قتل کا الزام تھا۔

آئی جی پنجاب نے سگیاں پل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی اوسےرپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ایس ایس پی آپریشنز کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔