ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کی 40 فیصد سٹریٹ لائٹس ناکارہ، گلیاں محلے اندھیرے میں ڈوب گئے

 شہر کی 40 فیصد سٹریٹ لائٹس ناکارہ، گلیاں محلے اندھیرے میں ڈوب گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان : شہر کی 40 فیصد تک سٹریٹ لائٹس ناکارہ ہونے کی وجہ سے گلیاں محلے اندھیرے میں ڈوب گئے۔

ذرائع کے مطابق شہر میں مجموعی طور پر تقریبا 294000 سٹریٹ لائٹس موجود ہیں، جن میں سے ایک لاکھ سے زائد تقریبا 40 فیصد ناکارہ ہیں ۔ 

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سٹریٹ لائٹس نظام آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کی سٹریٹ لائٹس کے نظام کو آوٹ سورس کیا جائے گا، نجکاری سے شہر کی تمام لائٹس کو فنکشنل کرنا کمپنی کی ذمہ داری ہو گی، آؤٹ سورس کرنے کیلئے شرائط و ضوابط طے کئے جا رہے ہیں، سب سے کم بولی لگانے والی کمپنی کو ٹینڈر ایوارڈ کیا جائے گا ۔