عرفان ملک: چائنیز کی سکیورٹی کیلئے پنجاب حکومت بی ایم ڈبلیو گاڑیاں خریدے گی،گاڑیوں کی خریداری کیلئے پنجاب حکومت نے 50 کروڑ ادا کرنے کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کےمطابق منظوری آئی جی پنجاب کی سفارشات پر صوبائی کابینہ کی جانب سے دی گئی،وفاق نے2016 میں 23بی ایم بلیو گاڑیاں وی وی آئی پیز کیلئےخریدی تھیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق سی پیک و دیگر منصوبے بڑھنے پر گاڑیوں کی تعداد کم پڑ گئیں ،پنجاب حکومت نے جاری پروجیکٹس کی سکیورٹی کےلئے گاڑیاں خریدنے کی منظوری دی،2021ماڈل کی بم پروف اوریجنل بی ایم ڈبلیو گاڑیاں خریدی جائیں گی۔