ویب ڈیسک: لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت میں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ مقدمات کی سماعت ہوئی، اس حوالے سے جج ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا۔
عدالت نے تھانہ گلبرگ اور دیگر مقدمات میں ورانٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
عدالت نے مراد سعید، میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، فرحت عباس، واثق قیوم، زبیر نیازی اور حامد رضا گیلانی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
عدالت نے 7 نومبر تک ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔