ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صفائی کے معاملے میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ڈی سی لاہور

صفائی کے معاملے میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ڈی سی لاہور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان : ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا ہے کہ صفائی کے معاملے میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے تحصیل نشتر زون کے مختلف مقامات کے دورے کیے، انہوں نے آشیانہ چوک اور اٹاری سروبہ میں صفائی اقدامات کا جائزہ لیا ۔ ایل ڈبلیو ایم سی حکام نے اس موقع پر بریفنگ دیتےہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی کے انتظامات میں مزید بہتری لائی جا رہی ہے، صفائی کے میکانزم کو بہتر کرنے کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ۔ 

وزیر اعلیٰ مریم نواز اور ڈی سی لاہور نے کہا کہ غفلت اور کوتاہی برتنے والی کالی بھیڑوں کی کوئی گنجائش نہیں، شہریوں کو گندگی سے پاک ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، صفائی مشن کو کامیاب بنانے کے لئے ڈور ٹو ڈور آگاہی مہم چلائی جائے گی۔