ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ سے اٹلی کی سفیر کی ملاقات، زیتون کی کاشتکاری مزید بڑھا نے کی پیشکش کردی

وزیر اعلیٰ سے اٹلی کی سفیر کی ملاقات، زیتون کی کاشتکاری مزید بڑھا نے کی پیشکش کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشاد: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اٹلی کی سفیرماریلنا ارمیلن نے ملاقات کی، سیاحت،ٹیکسٹائل،لیدر،ماربل،کارپٹس ودیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر گفتگو کی گئی۔

  ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اٹلی کو چکوال میں زیتون کی کاشت مزید بڑھانے کی پیش کش کی، ملاقات کے دوران پنجاب میں لائیو سٹاک اور ڈیری پراجیکٹ میں اٹالین انویسٹمنٹ پر اتفاق ہوا، اطالوی سفیر نے پنجاب میں عوامی فلاحی پراجیکٹس کو متاثر کن قرار دیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاحت، ٹیکسٹائل، لیدر، ماربل، کارپٹس اور دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ تجارتی اور ثقافتی وفود کے تبادلوں کے حوالے سے اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی، اٹلی کی سفیرماریلنا ارمیلن لاہوریوں کی زندہ دلی اور میزبانی کی بھی معترف نکلیں۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان اور اٹلی کے باہمی ربط کو سود مند معاشی تعلقات میں تبدیل کیا جائے، اطالوی سرمایہ کار پنجاب آئیں انہیں ہر ممکن سہولت دیں گے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت اٹلی کے ساتھ مختلف شعبوں میں مزید اشتراک بڑھانا چاہتی ہے، تجارت بڑھانے کے لئے ورک ویزا میں آسانی اور ٹریڈ کمیشن کا فعال کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔

 اطالوی سفیر کا کہنا تھا کہ  پاکستان خاص طور پر لاہور آنا بہت اچھا لگا،  منفی امیج کے جھوٹے پروپیگنڈے کے بالکل برعکس پاکستان شاندار ملک ہے۔رماریلنا ارمیلن  کا  مزید کہنا تھا کہ باہمی تجارت بڑھانے کے لئے ٹریڈ کمیشن نے کام کا آغاز کر دیا ہے، ورک ویزا میں آسانی لانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں، ثقافت، سیاحت اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔