مریم نواز نے لاہور میں تہرے قتل کی واردات کا نوٹس لےلیا

2 Nov, 2024 | 01:03 PM

راؤ دلشاد: سگیاں پل کے قریب رکشہ پر فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت 3 افراد کے قتل کا معاملہ , وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف  نے واقعے کا نوٹس  لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔

  وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا مقتولین کے خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار بھی کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے قانون کے مطابق فوری کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔ آئی جی پنجاب نے ایس ایس پی آپریشنز لاہور کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔
آئی جی پنجاب نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت بھی کی۔

یاد رہے کہ  باپ اور دو بیٹے پیشی پر جا رہے تھے کہ مخالفین نے فائرنگ کر دی۔مقتولین کی مخالفین سے دشمنی چلی آ رہی ہے، مقتولین کی شناخت صفدر، یاسر صفدر اور ناصر صفدر کے نام سے ہوئی۔ مقتولین رکشے میں سوار ہو کر عدالت جا رہے تھے، فائرنگ کرنے والے افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

مزیدخبریں