ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی کی شرح  میں نمایاں کمی، ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری 

مہنگائی کی شرح  میں نمایاں کمی، ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر ٹماٹر ،چکن ، پیاز ، چینی ، دال ماش اور آٹے سمیت روزمرہ استعمال کی12اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور27کی قیمتوں میں استحکام رہا  جبکہ ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر0.10فیصد اورسالانہ بنیادوں پر14.45فیصدکااضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

  ادارہ شماریات پاکستان کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ بارے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 31اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں روزمرہ استعمال کی12اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور27کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔اس کے برعکس 12اشیاء کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا۔

  ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق  ٹماٹرکی قیمت میں 11.02فیصد،چکن 10.57فیصد،پیاز1.68فیصد،کیلا1.24فیصد، چینی 1.20فیصد، دال ماش 0.98فیصد،گڑ0.69فیصد، اورآٹا کی قیمت میں 0.43فیصد کی کمی ہوئی۔اس کے برعکس انڈوں کی قیمت میں 3.40فیصد،لہسن 2.95فیصد،ایل پی جی 1.92فیصد،سرسوں کاتیل 1.49فیصد، جلانے کی لکڑی 1.09فیصد،ایک کلوبناسپتی گھی 1.08فیصد،ڈھائی کلوبناسپتی گھی 0.50فیصد،آلو0.30فیصد اوردہی کی قیمت میں 0.20فیصد کااضافہ ہوا۔

 رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.36فیصدکی کمی ہوئی۔ 17733روپے سے لے کر22888روپے، 22889روپے سے لے کر29517روپے، 29518روپے سے لے کر44175روپے اوراس سے زیادہ ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.40فیصد(کمی)، 0.18فیصد،0.32فیصد، اور0.07فیصد(کمی) ریکارڈکی گئی۔

 صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کاتعین ملک کے 17بڑے شہروں کی 50مارکیٹوں میں 51ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیادپرکیاجاتاہے۔