ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کامران لاشاری کی بطور ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی تعیناتی کا معاملہ ،درخواست سماعت کیلئے مقرر

کامران لاشاری کی بطور ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی تعیناتی کا معاملہ ،درخواست سماعت کیلئے مقرر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : ستر سال سے زائد کے ریٹائرڈ بیوروکریٹ کامران لاشاری کی بطور ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی تعیناتی کا معاملہ ، لاہور ہائیکورٹ نے تعیناتی کیخلاف درخواست چار نومبر کو سماعت کیلئے مقرر کردی۔
 جسٹس شجاعت علی خان شہری ضیاء الدین شیخ کی درخواست پر چار نومبر کو سماعت کریں گے ۔درخواست گزار کی جانب سے راجہ عبدالرحمان ایڈووکیٹ پیش ہوں گے،،درخواست میں پنجاب حکومت ، ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاہے، کامران لاشاری کی تعیناتی کیخلاف سات اپریل 2022 کو ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا ۔درخواست میں کامران لاشاری کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے ۔

Ansa Awais

Content Writer