ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ، اساتذہ سے ٹی این اے ٹیسٹ لینے میں ناکام

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ، اساتذہ سے ٹی این اے ٹیسٹ لینے میں ناکام
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : اٹھانوے فیصد سے زائد اساتذہ نے ٹی این اے ٹیسٹ کا بائیکاٹ کردیا،محکمہ تعلیم نے ٹیسٹ کا بائیکاٹ کرنے پر سینکڑوں اساتذہ کو معطلی کے آرڈرز جاری کردیئے۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو اساتذہ سے ٹی این اے ٹیسٹ لینے میں ناکامی،اٹھانوے فیصد سے زائد اساتذہ نے ٹیسٹ کا بائیکاٹ کردیا۔محکمہ تعلیم کیلئےاساتذہ کی جانب سے ٹیسٹ نہ دینے پر مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع کےمطابق ابھی تک ٹی این اے ٹیسٹ میں صوبہ بھر سے صرف 4100 اساتذہ نے شرکت کی۔صوبہ بھر میں اساتذہ کی تعداد 3 لاکھ چھبیس ہزار ایک سو ہے۔امتحان کا شیڈول جاری ہونے کے باوجود تاحال 3 لاکھ بائیس ہزار اساتذہ نے ٹیسٹ نہیں دیا۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے امتحان نہ دینے والے اساتذہ کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔کارروائی کرتے ہوئےسینکڑوں سکول سربراہان اور اساتذہ کو معطلی کے آرڈرز جاری کردیئے گئے ہیں اور انھیں 7 روز میں محکمہ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔معطل ہونیوالوں میں زیادہ تر اساتذہ یونین کے عہدیدار ہیں۔


 

Ansa Awais

Content Writer