ملک اشرف:سانحہ نو مئی میں پی ٹی آئی رہنماء مسرت جمشید چیمہ کی گرفتاری کا معاملہ ،لاہور ہائیکورٹ میں مسرت جمشید چیمہ کی درخواست ضمانت 6 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر کردی۔
لاہورہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس کو6 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی کاز لسٹ جاری کردی، جسٹس سید شہبازعلی رضوی اور جسٹس محمد امجد رفیق پرمشتمل دو رکنی بینچ سماعت کرے گا، عدالت نے فریقین کو دلائل کیلئے طلب کررکھا ہے۔
مسرت جمشید چیمہ نے رہائی کیلئے درخواست ضمانت دائر کی اورموقف اختیارکیا کہ وہ اپنے خلاف درج مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ انہیں سیاسی بنیادوں پرانتقامی کارروائی کیلئے نامزد کیا گیا۔ درخواستگزار سے کوئی برآمدگی بھی نہیں کرنی، درخواست میں استدعا کی گئی کہ ضمانت پررہا کرنے کا حکم دیا جائے۔