ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس اہلکاروں کے بھی ای چالان شروع، بڑی پابندی لگ گئی

پولیس اہلکاروں کے بھی ای چالان شروع، بڑی پابندی لگ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاض احمد: آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم سے بغیر ہیلمٹ کیخلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری، بغیر ہیلمٹ شہریوں کےساتھ ساتھ پولیس اہلکاروں کے بھی ای چالان شروع کردیے گئے۔

تفصیلات کےمطابق ہیلمٹ نہ پہنے والے موٹرسائیکلسٹ کےخلاف آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم متحرک ہوگیا،شہر کے داخلی و خارجی راستوں ،ماڈل روڈز پربغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کا داخلہ مکمل بند کردیا گیا۔
آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم سے 2 لاکھ 40 ہزار سے زائد چالان ٹکٹس جاری کئے گئے،مینوئلی 5لاکھ 21 ہزار بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کیخلاف کارروائی کی گئی، بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کا ٹریفک دفاتر میں داخلہ بند ہوگیا،فریش لائسنس کے لئے ہیلمٹ لازمی قرار، بغیر ہیلمٹ پارکنگ کی بھی اجازت نہیں ہوگی،مال روڈ،کینال روڈ،جیل روڈ پر 95 فیصد شہریوں کا ہیلمٹ پہننا خوش آئند قرار دیا گیا۔

سی ٹی او عمارہ اطہر کا کہناتھا کہ ہیلمٹ ٹینکی پر رکھنے، بازو میں لٹکانے پر بھی چالان ہے، ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم سے ہیڈانجری کیسز میں نمایاں کمی ہوئی۔