ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زرمبادلہ کے ذخائر میں چار ماہ کے دوران 2 ارب ڈالر کا اضافہ

زرمبادلہ کے ذخائر میں چار ماہ کے دوران 2 ارب ڈالر کا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغاز سے لیکر اب تک مجموعی طورپر2.053ارب ڈالرکانمایاں اضافہ ہوا ہے۔

 سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے آغازپرزرمبادلہ کے ملکی ذخائر13.997ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا ۔

  سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 9.390ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم 4.607 ارب ڈالرتھا۔

 گزشتہ ہفتہ کے اختتام پرزرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 16.049 ارب ڈالرریکارڈ کیاگیا

  سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 11.156ارب ڈالراوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 4.893ارب ڈالرتھا۔ رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طورپر1.767ارب ڈالرکا اضافہ ہوا۔ بینکوں میں زرمبادلہ کے ذخائر 286ملین ڈالر بڑھے ہیں ۔