ویب ڈیسک:آج کل یہ ٹرینڈ چل نکلا ہے کہ دو لوگوں کے درمیان قائم ازدواجی رشتے میں علیحدگی پر پہلے جہاں افسوس منایا جاتا تھا وہیں اب چند لوگ ایسے بھی ہیں جو اس رشتے سے نجات ملنے پر باقاعدہ جشن کا انتظام کرتے ہیں، جیسا کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نئی ویڈیو میں دیکھاگیا۔
تفصیلات کےمطابق وائرل ویڈٖیو میں نیلے لباس میں ملبوس یہ لڑکی ’ ہیپی ڈائیورس‘ کے کیپشن سے سجاہوا کیک کاٹتی ہے، اور صرف بات سجاوٹ اور کیک کنٹنگ پر ختم نہیں ہوئی بلکہ اس لڑکی نے وہ دوپٹہ بھی کاٹ ڈالا جو آج کل لڑکیاں اپنے دولہا کے نام سے بنا ہوا دوپٹہ ’فلاح کی دلہن’ گھونگھٹ کی صورت میں نکاح کے وقت پہنتی ہیں۔
فی الحال لڑکی کا نام اور دیگر تفصیلات تو منظر عام پر نہیں آئی ہیں لیکن ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی شدید تنقید کی زد میں آگئی۔
صارفین کا کہنا ہے کہ طلاق ایک تکلیف دہ تجربہ ہے اور اسے اس طرح جشن کے طور پر نہیں منانا چاہیے بلکہ اس کی مذمت کی جانی چاہیے، ایک صارف کا کہناتھا کہ’چاہے وہ ایک غیر صحتمند رشتے میں ہی تھی لیکن طلاق کا جشن نہیں منانا چاہیے کیونکہ ایسے جشن شادی جیسے پاکیزہ رشتے کی تضحیک کرتے ہیں، ایک اور نے لکھا،’شاید اسے دوبارہ شادی کرنی چاہیے تاکہ اس کا ایمان شادی اور اللہ پر بحال ہو جائے۔‘
یہاں تک کہ کئی لوگوں نے یہ بھی کہا کہ لڑکی خوش ہونے کا دکھاوا کر رہی ہے مگر وہ اداس اور کھوئی ہوئی نظر آتی ہے، کچھ کا خیال تھا کہ اس کا شوہر خوش نصیب ہے کہ اس نے اس لڑکی کو طلاق دی جو شادی جیسے رشتے کا مذاق اڑا رہی ہے۔