مسلسل کمی کے بعد مرغی کا گوشت ایک بار پھر مہنگا

2 Nov, 2024 | 10:16 AM

ویب ڈیسک:  مہنگائی کے مارے عوام کھائیں تو کیا کھائیں،لاہورمیں برائلر مرغی کی قیمتوں میں کچھ دن مسلسل کمی کے بعد دوبارہ اضافہ ہوگیا.

  مرغی کے فی کلو گو شت میں 22 روپے کا اضافہ ہونے سے فی کلو گو شت 526 روپے کلو ہو گیا ہے۔ زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی 15 روپے کا اضافہ ہونے سے زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 349روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 363 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب  انڈوں کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، انڈے مزید ایک روپے مہنگاہونے سے فی درجن 320 روپے کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

مزیدخبریں