زاہد چودھری:محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کردیے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 141 کیسز رپورٹ ہوئے،ایک ہفتہ میں 954 جبکہ رواں سال اب تک 5897 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 118 جبکہ لاہور اور اٹک سے 4-4 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔چکوال اور وہاڑی سے 3-3 جبکہ گوجرانوالہ سے 02 کیس رپورٹ ہوئے۔اسی طرح فیصل آباد، بہاولپور، میانوالی، سیالکوٹ، ساہیوال، چنیوٹ اور پاکپتن سے ایک ایک ڈینگی کیس رپورٹ ہوا۔
محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں،تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔