وقاص عظیم: وزیر خزانہ شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان قرض پروگرام پر عملدرآمد یقینی بنائے گا .
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات ہوئے،وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے پاکستانی معاشی ٹیم کی سربراہی کی ،مذاکرات میں ملکی معاشی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،مذاکرات میں معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر بریفنگ دی گئی ، معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف کو ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں پر بریفنگ دی گئی ، اس کے علاوہ آئی ایم ایف وفد کو سرکلر ڈیبٹ کے خاتمے پر بھی بریفنگ دی گئی ۔
آئی ایم ایف مشن سربراہ نے سہ ماہی اہداف حاصل کرنے پر حکومت کی تعریف کی ،مشن سربراہ نے معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر عملدرآمد کی تعریف کی ،آئی ایم ایف مشن چیف کاکہناتھا کہ معاشی استحکام کیلئے پاکستان کوششوں کو جاری رکھے ،ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہاکہ پاکستان قرض پروگرام پر عملدرآمد یقینی بنائے گا ۔
پاکستان قرض پروگرام پر عملدرآمد یقینی بنائے گا ، وزیر خزانہ شمشاد اختر
2 Nov, 2023 | 09:55 PM
This browser does not support the video element.