ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریلیا کے آل راونڈر مچل مارش ورلڈ کپ سے غیر معینہ مدت کیلئے باہر

 آسٹریلیا کے آل راونڈر مچل مارش ورلڈ کپ سے غیر معینہ مدت کیلئے باہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آسٹریلیا کے آل راونڈر مچل مارش انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ سے غیر معینہ مدت کے لیے باہر ہو گئے ہیں ۔

 کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مچل مارش بھارت سے پرتھ کے لیے روانہ ہو ئے ، مچل مارش ذاتی وجوہات کی بناءپر وطن واپس گئے ہیں، وہ انگلینڈ کے خلاف میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ مچل مارش کی واپسی کی تصدیق ابھی کی جانا باقی ہے،گلین میکسویل بھی کنکشن کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف میچ کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کا میچ ہفتے کو شیڈول ہے۔