ملکی برآمدات میں ماہانہ 700 ملین ڈالرز کا اضافہ ہو رہا ہے، گوہر اعجاز

2 Nov, 2023 | 09:02 PM

This browser does not support the video element.

وقاص عظیم: وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ ملکی برآمدات میں ماہانہ 700 ملین ڈالرز کا اضافہ ہو رہا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق  گوہر اعجاز نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ ملکی برآمدات کو تین ارب ڈالرز ماہانہ تک لے جانے کا ہدف ہے، آئندہ مہینوں میں ملکی برآمدات تین ارب ڈالرز ماہانہ تک پہنچ جائیں گی۔ پانچ ماہ کے دور میں برآمدات میں دو ارب ڈالرز کا اضافہ کروں گا۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکسٹائل کی برآمدات میں ایک سال بعد اضافہ شروع ہوچکا ہے، نان ٹیکسٹائل ایکسپورٹ تاریخ میں پہلی بار بڑھ رہی ہے، زرعی شعبے کی برآمدات بھی بڑھ رہی ہیں۔ ملکی برآمدات میں ماہانہ 700 ملین ڈالرز کا اضافہ ہو رہا ہے۔ گذشتہ تین ماہ کے عرصے میں برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔  پاکستان کی برآمدات میں اضافہ خوشی کی بات ہے۔ 

مزیدخبریں