ویب ڈیسک: رحیم یار خان میں قومی شاہراہ پر شیدانی شریف کے قریب خوفناک حادثہ، خواتین اور بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق شیدانی شریف کے قریب ایک تیز رفتار ٹرالر نے رکشہ کو ٹکر مار دی، حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے جو لیاقت پور کے رہائشی تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا جبکہ حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔