غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کیخلاف آپریشن، وزیراعلیٰ پنجاب نے آج رات اہم اجلاس طلب کرلیا

2 Nov, 2023 | 07:23 PM

ویب دیسک: غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کیخلاف آپریشن، نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے آج رات ایک اہم اجلاس طلب کرلیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق اجلاس میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو واپس بھجوانے کیلئے کی جانیوالے اب تک کی کارروائی کا جائزہ لیا جائے گا۔  چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، تمام کمشنرز، آر پی اوز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں آئندہ کی حکمت عملی اور باقی معاملات بحث میں لائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکی تارکین وطن کو ایک ماہ کی مہلت دی گئی تھی جس میں ان کو رضاکارانہ طور پر اپنے اپنے ملک جانے کو کہا تھا، یہ مدت ختم ہونے کے بعد ملک بھر میں باقاعدہ آپریشن کا آغاز کیا جاچکا ہے۔

مزیدخبریں