صدر مملکت اور الیکشن کمیشن کے درمیان عام انتخابات کی تاریخ پر اتفاق ہو گیا

2 Nov, 2023 | 06:35 PM

 ویب ڈیسک: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور الیکشن کمیشن کے درمیان  عام انتخابات کی تاریخ پر اتفاق ہو گیا ۔

 تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر عام انتخابات  کی تاریخ پر چیف الیکشن کمشنر  اور اٹارنی جنرل  کی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  سے مشاورت  کامیاب رہی ہے ، الیکشن کمیشن اور صدر مملکت کے درمیان عام انتخابات کی تاریخ پر اتفاق ہو گیا  ہے ، ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری کو ہو ں گے ۔

 واضح رہے ا س سے قبل چیف الیکشن کمشنر اور اٹارنی جنرل نے ایوان صدر میں ڈاکٹر عارف علوی سے ون آن ون ملاقات  کی ، ملاقات میں سپریم کورٹ سماعت کے حوالے سے مشاورت ہوئی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کرنے والے الیکشن کمیشن کے وفد  میں سیکرٹری الیکشن کمیشن چاروں صوبائی ممبران اور ڈی جی لاء شامل ہیں ۔

صدر مملکت ،چیف الیکشن کمشنر اور اٹارنی جنرل کی ملاقات تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہے ،ملاقات میں عام انتخابات کی تاریخ اور مختلف آپشنز پر غور ہوا،سپریم کورٹ کی سماعت  اور آرڈر پر بھی قانونی تجاویز   پر غور کیا گیا، الیکشن کی تیاریوں، حلقہ بندیوں اور الیکشن شیڈول سے متعلق امور پر بھی صدر مملکت کو بریفنگ  دی گئی جس کے بعد دونوں فریقین کے درمیان عام انتخابات کیلئے 8 فروری کی تاریخ پر اتفاق ہو گیا۔

مزیدخبریں