ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن کمیشن بغیر کسی دباؤ کے شفاف انتخابات یقینی بنائے، قیصر شریف

 الیکشن کمیشن بغیر کسی دباؤ کے شفاف انتخابات یقینی بنائے، قیصر شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف کا کہنا ہے کہ 11 فروری 2024 کو الیکشن انعقاد کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق قیصر شریف نے کہا کہ جماعت اسلامی غیر یقینی صورتحال کے خاتمہ کے لیے الیکشن شیڈول جاری کرنے کا مسلسل مطالبہ کررہی ہے۔ سپریم کورٹ الیکشن میں تاخیر کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کرے۔ آئین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی سپریم کورٹ کو کاروائی کرنی چاہیے۔ الیکشن کمیشن بغیر کسی دباؤ کے شفاف انتخابات یقینی بنائے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی استحکام اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے صاف شفاف انتخابات ضروری ہیں، انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔  انتخابات سے قبل سیاسی انجینئرنگ کے تاثر کو زائل کیا جائے۔ الیکشن کمیشن انتخابات کے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کرائے۔ انتخابات میں دولت کے اثرورسوخ کو ختم کیا جائے۔ الیکشن میں آر اوز اور ڈی آراوز عدلیہ سے تعینات کیے جائیں۔