ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہ محمود قریشی کی جیل میں طبعیت خراب

شاہ محمود قریشی کی جیل میں طبعیت خراب
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) تحریک انصاف  کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جیل میں طبیعت خراب ہوگئی ۔

 وائس چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد جیل انتظامیہ کی جانب سے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین سے انہیں ہسپتال منتقل کرنے کی اجازت طلب کی گئی۔

 جیل انتظامیہ کی جانب سے جج ابوالحسنات ذوالقرنین سے درخواست کی گئی کہ شاہ محمود قریشی کے ٹیسٹ کرانے ہیں ، جیل ڈاکٹر کی ایڈوائس پرانہیں پمز منتقل کرنے کی اجازت دی جائے۔

 جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے جیل انتظامیہ کی درخواست پر شاہ محمود قریشی کو ہسپتال منتقل کر نے کی اجازت دیدی ہے۔

  یاد رہے کہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سائفر کیس میں گرفتاری کے بعد راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔