ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کل سےبغیر ماسک اساتذہ یا طالبعلم کی سکول میں انٹری بند 

 کل سےبغیر ماسک اساتذہ یا طالبعلم کی سکول میں انٹری بند 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)شہر میں سموگ پھیلنے کا معاملہ،ٹیچر اور طلباء پر ماسک پہننا لازمی قرار بغیر ماسک کسی کو سکول میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
 شہر میں سموگ پھیلنے کے پیش نظر 60 فیصد سکول سٹاف وطلباء نے ماسک کی پابندی شروع کردی۔ جمعہ سے بغیر ماسک کسی بھی ٹیچر یا طالبعلم کو سکول انٹری نہیں دی جائے گی۔

سیکرٹری سکولز ، سی ای او ایجوکیشن ،ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوز نے سکولوں کا وزٹ کیا۔تاخیر سے نوٹفیکیشن ہونے کے باعث سٹاف و طلباء تک معلومات نہیں پہنچ سکیں۔

سی ای او ایجوکیشن لاہور پرویز اختر کا کہنا ہے کہ کل تک 100 فیصدسٹاف و طلباء سے ماسک کی پابندی کروائی جائے گی،احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر متعلقہ سکول سربراہان کیخلاف کاروائی کیجائے گی۔