لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار

2 Nov, 2023 | 11:17 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: لاہور میں آلودگی کا راج برقرار ہے اور لاہور چوتھے روز بھی دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق چار روز سے مسلسل لاہور کو دنیا کے آلودہ ترین شہر میں شمار کیا جارہا ہے۔عالمی ماحولیاتی ویب سائیٹ نے بتایا کہ لاہور کا فضائی معیار ائیر کوالٹی انڈیکس میں 386 ریکارڈ ہوا ہے جسے خطرناک قرار دیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ بھارتی شہر نئی دہلی آلودگی میں دوسرے اور عراق کا شہر بغداد تیسرے نمبر پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے خراب فضائی معیار کی وجہ سے لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزیدخبریں