سٹی42: پاکستان کے وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے خوشخبری دی ہے کہ چین کے انڈسٹریل اور کمرشل بینک نے یوآن میں تجارت کی اجازت دے دی ہے۔
گوہر اعجاز نے بتایا کہ آئی سی بی سی پاکستان کے ساتھ یوآن میں ٹرانزیکشنز کی سہولت دے گا۔ اس سہولت سے دو طرفہ تجارت میں فنانسنگ کی ضروریات کو آسانی سے پورا کیا جا سکے گا۔
گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ اس سے ہمارے ایکسپورٹرز کو کرنسی کی تبدیلی میں بھی آسانی مل سکے گی۔
ایکسپورٹرز چین کے ساتھ دو طرفہ تجارت کے لیے اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔